ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت اقلیتی برادری کا اجلاس

ہفتہ 28 جون 2025 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت اقلیتی برادری کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے فنڈز سے ضلع جعفرآباد میں میڈیکل ٹریٹمنٹ، اقلیتی برادری کے غربا افراد کی شادی کے جہیز کی مد میں مالی امداد، جبکہ اسکول و کالجز کے طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ کی فراہمی بارے میں جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خلیل احمد سمیت اقلیتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ہمارے پاس امانت ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہوگی کہ ان فنڈز کو شفاف طریقے سے اصل مستحقین تک پہنچایا جائےگا ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اقلیتی برادری کے مستحق افراد کی فہرست مرتب کرلی ہے اور ان افراد کو میرٹ کی بنیاد پر ہی ریلیف پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں اور وہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں۔ اجلاس میں اقلیتی نمائندوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنجوانی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اقلیتوں کی فلاح و ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :