سیالکوٹ، کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 28 جون 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ نےکہا ہے کہ کاشتکار مولی کی اگیتی کاشت جولائی کے پہلے ہفتہ سے شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کرلیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولی کی 40یوم والی قسم بہترین پیداواردیتی ہے، جہاں یہ مولی40 دن میں تیارہوجاتی ہے وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کےلئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔ اس ضمن میں مزیدمعلومات کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔