نوشہرہ مون سون کی حالیہ بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، ریڈ الرٹ جاری

ہفتہ 28 جون 2025 22:05

نوشہرہ مون سون کی حالیہ بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح میں مسلسل ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)نوشہرہ مون سون کی حالیہ بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ۔نوشہرہ دریائے کابل کے مقام سے ایک لاکھ 76ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122کے ہنگامی فل پروف انتظامات پورے ضلع میں 144نافذ کردیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اعجاز اختر کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث دریائے کابل میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دریائے کابل نوشہرہ کے مقام سے 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک ریلہ گزرہا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں، تمام ادارے الرٹ ہیں۔دریائے کابل کے کنارے کے قریبی دیہات کے رہائشیوں دریائے کے قریب نہ جائیں اور اپنے مال مویشیوں کو بھی دور رکھیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کے مطابق بالائی علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے دریائے کابل میں پانی کی سطح معمول سے زیادہ بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے تمام افسران کو 24/7 کسی بھی نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کا حکم جاری کر دیا گیا ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کے لیے ریسکیو 1122 ڈائیورز اور ڈیزاسٹر ٹیمیں کی تیاریوں ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122نے میڈیا کو ہنگامی اقدامات سے اگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :