امریکا نے اصفحان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے، امریکی میڈیا

اتوار 29 جون 2025 12:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے اصفحان میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اصفحان کی ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینئیم موجود تھا، بنکر بسٹر بم اس لیے استعمال نہیں کیے گئے کیونکہ وہ موثر نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل ڈین کین نے یہ بات امریکی سینیٹرز کو بتائی ۔

ایران کی فردو اور نطنز کی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم گرائے گئے تھے۔خیال رہے کہ امریکا نے کچھ روز قبل ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6 بی ٹو بمبار طیاروں نے 12 بنکر بسٹر بم گرائے، دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔