فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 10پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت (آج)

اتوار 29 جون 2025 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)وفاقی حکومت کی جانب سے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ میں 10پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔

(جاری ہے)

سنٹرل پاور پرچیز نگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10پیسے یونٹ اضافہ مانگا ہے ۔نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت آج پیر 30جون کو ہو گی ۔سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔سی پی پی اے نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا ہے ،منظوری ملنے پر جولائی کے بلوں میں اضافی قیمت وصول کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :