ْجیف بیزوس اور لورین سانچز کی شاہانہ شادی، 900 گھنٹوں میں تیار کردہ لباس توجہ کا مرکزبن گیا

اتوار 29 جون 2025 14:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)جیف بیزوس اور لورین سانچز کی 55 ملین ڈالر کی شاہانہ شادی کے چرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور سابق صحافی و میڈیا شخصیت لورین سانچز 27 جون 2025 کو اٹلی کے تاریخی جزیرے سان جیورجیو ماجیور میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔

(جاری ہے)

یہ تقریب تاریخی جزیرے سان جیورجیو ماجیور پر منعقد ہوئی جہاں 200 قریبی مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا اور اس شادی کو دنیا کی مہنگی ترین تقاریب میں شمار کیا جارہا ہے، جس پر تقریبا 55 ملین امریکی ڈالر(تقریبا 15 ارب پاکستانی روپی)خرچ ہوئے۔

شادی کی سب سے خاص بات دلہن لورین سانچز کا لباس تھا، جسے معروف اطالوی برانڈ ڈولچی اینڈ گبانا نے تیار کیا، یہ لیس سے بنا خصوصی گان سوفیا لورین کے 1950 کی دہائی کے فلمی انداز سے متاثر تھا، جس کی تیاری میں 900 گھنٹے لگے۔ لباس میں 180 ریشمی بٹن، گھیر دار اسکرٹ اور ایک لمبا ویئل شامل تھا جو شہزادیوں کے تاج کی طرح سر پر سجا تھا، لورین نے Vogue میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اس لباس کو ایک خواب قرار دیا ہے۔