سعودی عرب کے شہر جدہ اور چین کے شہر ہائیکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

اتوار 29 جون 2025 14:25

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سعودی عرب کے شہر جدہ اور چین کے شہر ہائیکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ردکیا گیاہے۔ چینی شہر ہائیکو سے جدہ کے لیے ہفتے میں تین پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔ مستقبل میں پروازوں میں اضافے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پہلی پرواز کی آمد پر ائیرپورٹس کمپنی کے سی ای او انجینئر مازن جوھر اور چینی کونصل جنرل وانگ چی کے علاوہ ایوی ایشن کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔خیال رہے چینی فضائی کمپنی ہینان ایوی ایشن کی دنیا میں سکائی ٹریکس انڈیکس میں عالمی سطح پر دس بڑی فضائی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔