رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

اتوار 29 جون 2025 15:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن افتخار علی مشوانی نے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ممبر مظفرشاہ، مردان سوشل میڈیا ٹیم ممبر فارق یوسفزئی اور جمال خان بھی موجود تھے۔ افتخار علی مشوانی نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہر کی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔