ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

7ارب 49کروڑ سے براڈ بینڈ کے 5 ، آپٹیکل فائبر بچھانے کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی

اتوار 29 جون 2025 17:30

ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پسماندہ علاقوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے لئے یونیورسل سروس فنڈز بورڈ نے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی۔چیئرمین یو ایس ایف بورڈ ضرار خان کے مطابق 12 اضلاع کے منصوبوں پر 7 ارب 49 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ان میں براڈ بینڈ کے 5 اور 940 کلومیٹرآپٹیکل فائبر بچھانے کے دو منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

منصوبوں کے تحت 347 دیہات اور 113 ٹان اور یونین کونسلز ڈیجیٹل کنکٹیویٹی سے منسلک ہوں گی۔ 940 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبرسے 28 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔چیف ایگزیکٹو یو ایس ایف کے مطابق سانگھڑ میں 415 کلومیٹر اور جھنگ کے اطراف سوا 500 کلومیٹر طویل کیبل بچھائی جائے گی۔ اٹک، خوشاب، سرگودھا، بہاولپور، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ،چنیوٹ، بدین اور ایبٹ آباد کے دیہات کو فورجی سروس ملے گی۔