ایبٹ آباد،تحصیل لوئر تناول میں پوہار ریور ویو پوائنٹ سیاحوں کے لیے مکمل بندکردیاگیا

اتوار 29 جون 2025 17:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نےتحصیل لوئر تناول، پوہار ریور ویو پوائنٹ سیاحوں کے لیے مکمل بندکرکے دفعہ 144 نافذ کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے اتوار کے روز تحصیل لوئر تناول ریور ویو پوائنٹ پوہار کادورہ کیااور دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی حوالہ سے اقدامات اٹھائے۔سیاحوں سے گزارش ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران ندی نالوں کے بہاؤ سے خود بھی دور رہیں اور اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :