منہ زڑگی ڈیم میں تین خواتین ڈوب گئیں، ایک جاں بحق، دو کو بچالیا گیا

اتوار 29 جون 2025 20:10

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) وادی زیارت منہ زڑگی ڈیم میں تین خواتین ڈوب گئیں جن میں سے دو کو بحفاظت بچالیا گیا جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

زندہ بچ جانے والوں میں16 سالہ بی بی عقیدہ ولد محمد افضل،26 سالہ بی بی نجمہ زوجہ محمد جمیل شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ بی بی روبینہ ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔ زندہ بچ جانے والی خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے کہا کہ ڈیم میں ڈوبنے والی خواتین برساتی لکڑیوں کو اکٹھا کررہی تھی اور اسی دوران ڈیم میں ڈوب گئیں۔

متعلقہ عنوان :