اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اجلاس میں ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز میں سے کسی ایک کے نام کی منظوری دی جائے گی

اتوار 29 جون 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کوطلب کرلیا گیا۔ یکم جولائی کو اجلاس میں ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز میں سے کسی ایک کے نام کی منظوری دی جائے گی۔ ججز میں جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزارت قانون نے ہائی کورٹ ججز کی سینیارٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، صدر مملکت نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں ججز کی سینیارٹی طے کی ہے۔ صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا، سپریم کورٹ نے سروس ریکارڈ دیکھ کر سینیارٹی طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی سیینارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا سینیارٹی میں تیسرا نمبر ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے، جسٹس بابر ستار پانچویں نمبر پر ہیں۔