امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک کی خریداری کے لئے امیر لوگوں کا گروپ تلاش کر لیا

پیر 30 جون 2025 09:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کے لئے سرمایہ کاروں کا ایک گروپ سامنے آیا ہے اور وہ دو ہفتوں میں خریدنے والے کا نام بتا سکتے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق چینی مالک کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی کا سامنا ہے جس سے بچنے کے لئے اس کا سودا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے ماریا بارٹیرومو کے ساتھ فاکس کے ’سنڈے مارننگ فیوچر‘ پر ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسے ہمارے پاس ٹک ٹاک کے لئے ایک خریدار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت امیر لوگ ہیں، یہ دولت مند لوگوں کا ایک گروپ ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اُن کی تفصیل تقریباً دو ہفتوں میں بتا دیں گے۔امریکا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ انہیں ممکنہ طور پر اس سودے کےلئےچین کی منظوری کی ضرورت ہوگی اور لگتا ہے کہ صدر شی جن پنگ شاید ایسا کریں گے۔مختصر دورانئے کی وڈیوز کا پلیٹ فارم ٹک ٹاک چین میں قائم انٹرنیٹ کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔