ایبٹ آباد ، فاسفیٹ چوری میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

پیر 30 جون 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس مائن اینڈ منرلز ایبٹ آباد مظہر نذیر عباسی نے کارروائی کے دوران فاسفیٹ چوری میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ہم نے لگڑبن میں فاسفیٹ سے بھری ایک جیپ کو روکا جس کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں تھی، ہم نے کاکول اور ترنوائی بلاک میں متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے نصف درجن سے زیادہ فاسفیٹ چوروں کو رنگے ہاتھ پکڑ کر ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسفیٹ چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، غیر قانونی کان کنی کا خاتمہ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، محدود وسائل کے باوجود ہم معدنیات کی چوری کو جڑ سے ختم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :