لائن عملہ وعوام بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیرپر عمل درآمد کریں ،سپرنٹنڈنگ انجینئر گیپکو سرکل سیالکوٹ

پیر 30 جون 2025 12:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر گیپکو سرکل سیالکوٹ سردار جمشید خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیرپرسختی سے عمل درآمد کریں ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں میں لائنوں پرکام کے دوران حادثات کے امکانا ت بڑھ جاتے ہیں لہذا لائن عملہ اورعوام مون سون کے دوران حفاظتی اقدامات ملحوظ خاطر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام بارشوں میں اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی اور گیپکو کی تنصیبات، کھمبوں وتاروں وغیرہ سے دور رکھیں اورکسی بھی جگہ ٹوٹی ہوئی یا خطر ناک تا ردیکھیں تو فوراً گیپکوکواطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ شہری بارش میں اپنی جان ومال کومحفوظ بنا ئیں،ناقص گھریلووائرنگ کی فوری مرمت اور اندرونی وائرنگ کی مکمل ارتھنگ کروائیں،ہاتھ، کپڑے یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تار اورآلات کونہ چھوئیں،بارش کے دوران گھروں کی ڈوربیل بجاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں،تمام برقی آلات کواستعمال کے فوری بعد بند کردیں، بجلی کی تاروں،کھمبوں اورٹرانسفارمرکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے، سامان رکھنے اور ان پر کپڑے پھیلانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں جلد حفاظتی تدابیر آگاہی مہم کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا جس سے عوام کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے دوران افسران صارفین کے ساتھ مکمل خوش اخلاقی سے پیش آئیں ا ور تحمل کے ساتھ ان کے مسائل سنیں تاکہ شہریوں کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے میں آسانی ہو۔ شہری شکایات کے لئے گیپکوکی ہیلپ لائن 118 پر کال کریں یا 8118پر میسج کریں۔

متعلقہ عنوان :