دھان کی زیادہ پیداوار حاصل كرنے كیلئے فصل پر ممنوعہ زہر ہرگز نہ سپرے کریں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

پیر 30 جون 2025 13:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ محکمہ زراعت سمبڑیال صباء تحسین نے کہا ہے کہ دھان کی زیادہ پیداوار حاصل كرنے كیلئے فصل پر ممنوعہ زہر ہرگز نہ سپرے کریں اور ہمیشہ محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہر ہی اسپرے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پیر کو قومی خبررساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں چاول کی فصل کا سیزن چل رہا ہے ، چاول کے کاشتکار ممنوعہ اسپرے ہرگز نہ کریں بلکہ محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہر ہی سپرے کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ چاول کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے امیڈاکلوپرڈ، اسیٹامیپرڈ ، تھایامیتھاگزم ، کلورو پائیری فاس ،پروفینوفاس، بپروفیزن، ٹرائی ایزوفاس ،کاربینڈازم، تھائیوفینیٹ میتھائل، ٹرائی سائیکلازول، ٹیبوکونازول، فلوٹریافال اور ہیگزا کونازول زہریں ہگز اسپرے نہ کریں یہ زہرین استعمال کرنے کیلئے محکمہ زراعت نے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے نمائندے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں ،کاشتکار ان سے راہنمائی حاصل کریں اور محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہروں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے۔