جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا

جناح انسٹیٹیوٹ کانام مریم نوازانسٹیٹیوٹ آف کارڈیوواسکولرڈیزیززرکھ دیا گیا

پیر 30 جون 2025 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کردیاگیا، جناح انسٹیٹیوٹ کانام مریم نوازانسٹیٹیوٹ آف کارڈیوواسکولرڈیزیززرکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال کے سامنی4 سال قبل بزداردورمیں جناح ٹراماسنٹرکی تعمیرکاآغاز ہوا، نگران دورحکومت میں ٹراماسنٹرمنصوبے کوامراض قلب کی جدیدعلاج گاہ میں بدل دیا گیا۔نگران حکومت نے منصوبے کانام جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رکھا، اب جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کووزیراعلی مریم نوازکے نام سے منسوب کردیاگیا۔