Live Updates

بھارت نے بتائے بغیر دریائوں میں پانی چھوڑ کر آبی دہشتگردی کی ‘ رانا تنویر حسین

جمعہ 29 اگست 2025 18:38

بھارت نے بتائے بغیر دریائوں میں پانی چھوڑ کر آبی دہشتگردی کی ‘ رانا ..
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فود سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے بتائے بغیر دریائوں میں پانی چھوڑ کر آبی دہشتگردی کی ہے، ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی سے خوشحالی تک مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے ایک ،ایک روپے کا نقصان بھریں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات