Live Updates

تباہ کن سیلاب، پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی فلڈ ایمرجنسی نافذ

تمام نجی ہسپتالوں کو 35فیصد بستر سیلاب متاثرین کے لیے مختص کرنے کا حکم

جمعہ 29 اگست 2025 14:30

تباہ کن سیلاب، پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی فلڈ ایمرجنسی نافذ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں کو ہدایات جاری کردی گئیں، تمام نجی ہسپتالوں کو 35فیصد بستر سیلاب متاثرین کے لیے مختص کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے نجی ہسپتالوں کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام نجی ہسپتال سیلاب متاثرین کا مفت علاج کریں گے، نجی ہسپتالوں کی ایمرجنسیز، انتہائی نگہداشت وارڈز سیلاب متاثرین کے لیے 24گھنٹے فعال رہیں گے۔

نجی ہسپتالوں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کو مفت ادویات کی فراہمی کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ نجی ہسپتالوں کو پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی نگرانی بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کے نجی ہسپتالوں کے داخلی راستوں پر ریت کے تھیلے اور واٹر پمپس نصب کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، مریضوں کی منتقلی کے لیے مقامی این جی اوز اور ایمبولنسز سیمدد لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر کے تمام نجی ہسپتالوں کو بائیومیڈیکل مشینری، وینٹی لیٹرز، ایکسرے اور سی ٹی اسکین مشینوں کو بھی فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی جانب سے ہسپتالوں کو جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہنگامی حالات میں مریضوں کی منتقلی کے لئے انخلا کا پلان تیار کیا جائے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :