لاہور میں گیس سلنڈر کا دھماکا، خاتون سمیت 3افراد زخمی

سلنڈر پھٹنے کا واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

پیر 30 جون 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) لاہور کے علاقے مچھلی مارکیٹ میں گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق مچھلی مارکیٹ اردو بازار میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :