والدین کو چاہیے وہ نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کے لیے اقدامات کریں،سیکرٹری جم خانہ کلب سرگودھا

پیر 30 جون 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ادبی کمیٹی جم خانہ کے مقابلہ حسن نعت ،اقبالیات اور تقریری مقابلوں سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جم خانہ کلب چودھری عثمان اسلم وڑائچ نے کہا کہ ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباو طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے عصر حاضر کے اہم موضوع منشیات کے تدارک کا اہتمام، نسل نو کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔شہری دفاع کے چیف وارڈن ڈاکٹر ہارون رشید تبسم نے کہا کہ زندگی عمل سے بنتی ہے ،باتوں سے نہیں۔ منشیات کے حوالے سے انسداد منشیات تو منایا جاتا ہے لیکن اس پر عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر نشے کا شکار نوجوانوں کو بچانے کے لیے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈم ڈاکٹر سارہ شفیع نے کہا کہ یہ ادبی مقابلے چراغ جلانے کی کوشش ہے ۔ہمیں امید ہے کہ ایک دن کامیابی کی روشنی ہمارے سامنے ہوگی۔محترمہ شاہین نے کہا کہ اقبال کا نظریہ خودی اسی بات کی دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنی قسمت سنوارنے کے لیے شبانہ روز محنت کریں ۔پروفیسر یوسف خالد نے کہا کہ سرگودھا شاہینوں کا شہر ہے یہاں کے طالب علم با صلاحیت ہیں۔جنھوں نے مقابلہ حسنِ نعت، اقبالیات اور تقریری مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا ہے۔ محترمہ عائشہ صدیقہ نے کہا کہ زندگی مسلسل ریاضت ہے۔ ہمیں حوادث کا مقابلہ کرنے کے لیے سرگرمی سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر مقابلہ میں اول، دوم، سوم آنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :