قائدآباد پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا

پیر 30 جون 2025 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رائونڈز برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاسم، طاہر، غلام حسین اور محمد قاسم شامل ہیں۔پولیس نے گشت کے دوران مظفر آباد کے علاقے میں فائرنگ کی آواز سن کرفوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں مصروف ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہوائی فائرنگ نہ صرف قانونا جرم ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :