میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار

ٓمیڈیکل، سرجری وارڈز اور آئی سی یوز میں ایئرکنڈیشنرز بند، علاج معالجہ شدید متاثر ہونے لگا ٌنئے ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب اور مرمت کا عمل سست روی کا شکار، پیڈز آئی سی یو بھی متاثر،ذرائع

پیر 30 جون 2025 18:05

میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی ..
ا*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) میو ہسپتال کے بیشتر وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز کی بندش نے مریضوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ میڈیکل، سرجری اور آئی سی یو وارڈز میں ایئرکنڈیشنر بند ہو چکے ہیں جبکہ چند روز قبل پیڈز آئی سی یو اور نرسری کا ایئرکنڈیشننگ سسٹم بھی بند ہو گیا تھا۔ایئرکنڈیشنرز کی بندش کے باعث مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ موسم میں ایئرکنڈیشنر کی غیر موجودگی سے نہ صرف مریضوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے بلکہ علاج معالجہ بھی بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق ایئرکنڈیشنرز کی مرمت اور نئے یونٹس کی تنصیب کا عمل سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث مریضوں کو بروقت سہولت میسر نہیں آ رہی۔ ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت اور محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ میو ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی بحالی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :