ریسکیو 1122مہمند نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

81مختلف نوعیت کے ایمرجنسی واقعات پیش آئے ،70مریضوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا گیا

پیر 30 جون 2025 18:55

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ریسکیو 1122مہمند نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند ریسکیو 1122 کیڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد نے ریسکیو 1122ضلع مہمند نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کی گزشتہ ہفتے دوران ضلع بھر میں 81 مختلف نوعیت کے ایمرجنسی واقعات پیش آئے جبکہ ریسکیو 1122 کو گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر کل 1437 کالز موصول ہوئی جسمیں 763 غیر ضروری اور فیک کالز اور 607 معلوماتی وادھوری فون کالز شامل تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 نی58 میڈیکل ایمرجنسیز، 06 روڈ ٹریفک حادثات،02 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے کی واقعات اور 01 دیگری ریکوری ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 70مریضوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر طبی امداد و سہولیات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 نے گزشتہ ہفتے کے دوران آٹ ڈسٹرکٹ ریفرل سروس اور ان ڈسٹرکٹ ریفرل سروس کے ذریعہ سے کل 14 ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے 14 مریضوں کو ضلع کے اندر اور دوسرے ضلع منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 مہمند کی ٹیم ضلع بھر میں ہمہ وقت متحرک ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی ہنگامی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر اور واٹر ریسکیو ٹیمیں دریا کابل اور دریا سوات کے کنارے مختلف سپاٹ پر مکمل تیاری کے ساتھ تعینات کردییے گئے ہیں ۔خیبر پختونخوا سوات سے آنے والے پانی کے ریلے کے پیش نظر دریا کابل اور دریا سوات میں پانی کی سطح میں تیزی سے اتار چڑھا دیکھنے میں آرہا ہیں۔

جس سے سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس کیلئے صوبے بھر کی طرح ضلع مہمند میں بھی ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر اور واٹر ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ کردی گئی ہیں ۔ضلع مہمند ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کی خدمت کیلئے 7/ 24 پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے کیلئے الرٹ ہوتے ہیں۔