کمشنرسرگودھا کا سٹیڈیم روڈ اور فوڈ سٹریٹ کا دورہ ، سیوریج کی خراب صورتحال کا نوٹس

پیر 30 جون 2025 19:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ہمراہ سٹیڈیم روڈ اور فوڈ سٹریٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے سیوریج کی خراب صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماحد بن احمد کو ہدایت کی کہ فوری طور پر سیوریج کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور مکمل سکیم تیار کر کے پیش کی جائے۔کمشنر نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ناقص نکاسی آب شہریوں کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے، جس کے تدارک کے لیے موثر اور فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر (ایم او آئی) حامد چھٹہ بھی موجود تھے۔