ڈپٹی کمشنر کی ڈی پی او کے ہمراہ کھلی کچہری

پیر 30 جون 2025 19:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرمانسہرہ نے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) مانسہرہ کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو منعقدہ کھلی کچہری میں تمام محکموں کے سربراہان، میڈیا کے نمائندگان، عوام الناس اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام کی جانب سے مختلف نوعیت کی شکایات پیش کی گئیں جنہیں فوری کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو سونپ دیا گیا۔ بعض شکایات کا ازالہ موقع پر ہی کیا گیا جبکہ باقی مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے تاکہ ان کا جلد از جلد ازالہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :