معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز کا دورہ چین، متعدد ایم او یوز پر دستخط

پیر 30 جون 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایازنے چین کی حکومت کی جانب سے دی گئی دعوت پر چین کا اہم دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران حکومتِ خیبر پختونخوا اور چینی اداروں کے درمیان مختلف ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ اس دورے کا مقصد خیبرپختونخوا میں سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم اور نوجوانوں کی تربیت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ یہ دورہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کے اس وژن کے مطابق کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔