
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
یو این
منگل 1 جولائی 2025
01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ ہر چھ میں سے ایک فرد تنہائی سے کسی نہ کسی طور متاثر ہوتا ہے جو صحت و بہبود پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اکیلے پن سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر ہر گھنٹے 100 اور سالانہ 871,000 اموات ہوتی ہیں۔
اس مسئلے پر ادارے کی شائع کردہ ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے سے ملنا جلنا بہتر صحت اور طویل زندگی کا باعث بنتا ہے۔
جب مطلوبہ اور حقیقی سماجی تعلقات میں فاصلہ پیدا ہو جائے تو تنہائی کی پریشان کن کیفیت جنم لیتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی طرح کے عوامل اکیلے پن اور سماجی علیحدگی کا سبب ہوتے ہیں جن میں کمزور صحت، آمدنی اور تعلیم کی کمی، اکیلے رہنا، مناسب سماجی ڈھانچے اور پالیسیوں کا فقدان اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے چند مخصوص پہلو نمایاں ہیں۔
(جاری ہے)
ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ دور حاضر میں ایک دوسرے سے رابطوں کے امکانات بہت زیادہ ہیں لیکن اب بڑی تعداد میں لوگ اکیلے اور تنہا ہوتے جا رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی اور اکیلا پن
'ڈبلیو ایچ او' میں سماجی رابطوں سے متعلق کمیشن کے معاون سربراہ چیڈو مپیمبا بتاتے ہیں کہ اگرچہ تنہائی ہر عمر کے لوگوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے لیکن نوعمر افراد اور کم یا متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک میں لوگ اس سے کہیں زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ڈیجیٹل ذرائع سے باہم مربوط دنیا میں نوجوانوں کی بڑی تعداد خود کو تنہا محسوس کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی انسانی زندگیوں کو نئے سرے سے متشکل کر رہی ہے اور ایسے میں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس سے انسانی تعلقات کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوطی پائیں۔
'تنہائی سے سماجی ربط تک: صحت مند معاشروں کی راہ کا تعین' کے عنوان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں موبائل فون اور کمپیوٹر پر حد سے زیادہ وقت گزارنے سے ہونے والے نقصان اور بالخصوص نوجوانوں کے نقصان دہ آن لائن روابط اور ذہنی صحت پر ان کے منفی اثرات کا تذکرہ بھی شامل ہے۔
تنہائی کے طبی خطرات
تنہائی اور سماجی علیحدگی کے نتیجے میں فالج، دل کی بیماریوں، زیابیطس، دماغی زوال اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تنہا لوگوں کو ڈپریشن اور صدمات کا شکار ہونے کے خدشات بھی زیادہ ہوتے ہیں اور ان کے اذہان میں خودکشی کے خیالات آنے کا امکان بھی دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
اس سے برعکس سماجی رابطوں کے نتیجے میں لوگوں کو زندگی بھر کا تحفظ ملتا ہے، ان کے سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں، ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے اور وہ لمبی عمر پاتے ہیں۔
صحت مند معاشروں کی تعمیر
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے عالمگیر اقدامات میں پالیسی، تحقیق، اقدامات، بہتر تخمینوں اور عوامی شمولیت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ ان تمام اقدامات کا مقصد سماجی رسوم و رواج کی تشکیل نو اور سماجی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔
اگرچہ سماجی تنہائی اور اکیلے پن کے نقصانات بہت زیادہ ہیں لیکن سماجی رابطوں کے فوائد بہت گہرے ہوتے ہیں۔ 'ڈبلیو ایچ او' نے حکومتوں، معاشروں اور افراد پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی ربط کو صحت عامہ کی ترجیح بنانے کے لیے کام کریں۔
مزید اہم خبریں
-
امپیریل ازم کیا ہے؟
-
بلاول بھٹو زرداری کا گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ
-
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے جائزے کے لیے مزید وقت درکار، اعلیٰ حماس عہدیدار
-
کیا بچوں کو اغوا کرنے کے پیچھے منظم گروہ کام کرتے ہیں؟
-
امریکہ: ایپل نے امیگریشن سے متعلق ایپس کیوں ہٹا دیں؟
-
متنازعہ سر کریک پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
-
امن معاہدے کیلئے امریکی صدر نے جو 20 نکات دیے وہ ہمارے نہیں، ان میں ترامیم کی گئیں: نائب وزیراعظم
-
چندے اور امداد کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
-
پاکستان کا مستقبل ٹیکنیکل ،سکلز بیسڈ پروگرامز سے وابستہ ہے ،رانا مشہود احمد خاں
-
یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
-
اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑپھوڑ، صحافیوں پر تشدد
-
تمام کیٹگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85 فی صد یکساں اضافے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.