تمام کیٹگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85 فی صد یکساں اضافے کی تجویز

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:56

تمام کیٹگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85 فی صد یکساں اضافے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) وفاقی ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں بڑے اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے تمام کیٹیگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85 فی صد یکساں اضافہ کرنے کی رائے دی گئی ہے۔ وزارت ہائو سنگ و تعمیرات نے ملازمین کی 4 کیٹیگریز کے لئے 60 سی100 فی صد اضافے کی تجویزدی ہے جس کی وہ سمری کا بینہ کو بھجوائے گی، فنا نس ڈویژن نے وزارت ہا سنگ و تعمیرات کو تحر یری طور پر اپنی رائے سے آ گاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزارت ہا سنگ و تعمیرات کی جانب سے گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100 فی صد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سکیل گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی جانب سے گریڈ سترہ سے انیس تک کے افسروں کی سیلنگ میں 65فی صد اور گریڈ20 سی22تک کے افسروں کی سیلنگ میں 60فی صد اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔لاکھوں وفاقی ملازمین کا رینٹل سیلنگ کا معاملہ کئی ماہ سے لٹکا ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق اس کے لئے تین مرتبہ مارکیٹ سروے کرائے جا چکے ہیں، پہلا سروے اسٹیٹ آفس، دوسرا پی ڈبلیو ڈی اور تیسرا پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے کیا گیا تھا۔