حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

منگل 1 جولائی 2025 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔یکم جولائی سے 15 جولائی تک پٹرول کی قیمت میں 8.36روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10.39روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے ،پیٹرول کی قیمت 8.36روپے اضافے کے بعد 266.79روپے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 10.39روپے اضافے کے بعد 272.98روپے فی لیٹر کردیا ہے۔۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :