شام پر عائد پابندیاں ختم،ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیئے

منگل 1 جولائی 2025 09:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا انہوں نے نئے عبوری رہنما کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق وائٹ کے پریس سیکریٹر کرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ ’اقدام کا مقصد شام کو استحکام اور امن کی طرف لانے میں مدد دینا ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے جاری ہونے کے بعد وزارت خزانہ کے ایکٹنگ انڈر سیکریٹری بریڈ سمتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی نظام میں ملک کو شامل کرنا، عالمی تجارت کو بڑھانا اور خطے میں اس کے پڑوسیوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔دستاویز پر دستخط کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس کا متن ایکس پر جاری کیا گیا۔