سیالکوٹ،لوبیاکی فصل کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کرنے کی ہدایت

منگل 1 جولائی 2025 12:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے لوبیاکے کاشتکاروں کو لوبیاکی فصل کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی ہے اور مشورہ دیاہے کہ لوبیا کابیج چارہ کی فصل کیلئے 12سے 15کلوگرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کیلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے۔

(جاری ہے)

زراعت آفیسر مرکز کینٹ عمار عبداللہ نےاے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ لوبیا پھلی دار اجناس میں سے خریف کی اہم فصل ہے اور اسے چارے دانے دونوں کے حصول کیلئے کاشت کیاجاتاہے ۔

کاشتکار بیج کے حصول کیلئے فصل کی کاشت جولائی کے پہلے ہفتے میں اور چارہ کیلئے جولائی کے آخر تک مکمل کریں ۔جس کھیت میں لوبیا کی فصل کاشت کرنی ہو ں اس میں بارش کے بعد وتر آنے پر 2 سے 3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلیں'لوبیا کی تر قی دادہ اسکیم سی پی 1سی پی 2' سی پی 518وائٹ سٹار اور نمبر2127کاشت کریں،2127کے پودے چھوٹے قد کے پھول اور پھلیاں اگیتی پکتی ہے،پھلیاں کافی لمبی اور دانے کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :