ریسکیو 1122 کہوٹہ کی جانب سے طالبات کیلئے ورکشاپ اور ریسکیو آپریشن مشقوں کا انعقاد

اس تربیتی سرگرمی میں نہ صرف طالبات بلکہ ان کے والدین اور اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی

منگل 1 جولائی 2025 16:37

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ریسکیو 1122 کہوٹہ کے زیر اہتمام فیوچر لیڈرز اکیڈمی کی طالبات کے لیے خصوصی ورکشاپ اور ریسکیو آپریشن کی عملی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی سرگرمی میں نہ صرف طالبات بلکہ ان کے والدین اور اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ میں ریسکیو اہلکاروں نے طالبات کو ایمرجنسی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی، اور زلزلے یا دیگر آفات کے دوران بچا کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے عملی مشقوں کے ذریعے مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقے بھی سکھائے۔ شرکاء نے ریسکیو 1122 کی اس مثبت اور معلوماتی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کو نہ صرف خود اعتمادی دیتی ہیں بلکہ انہیں ہنگامی حالات میں اپنا اور دوسروں کا تحفظ کرنا بھی سکھاتی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا تھا کہ ایسی ورکشاپس کا مقصد طلبا و طالبات میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں مستقبل میں پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :