پالک کو کھاد اور پانی کے مناسب استعمال سے سارا سال کاشت کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت

بدھ 2 جولائی 2025 16:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) زراعت آفیسر مرکز کینٹ سیالکوٹ عمار عبداللہ نے کہا ہے کہ پالک کو کھاد اور پانی کے مناسب استعمال سے سارا سال کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ پنجاب کے آبپاش علاقوں میں جولائی کے آخری ہفتہ سے لے کر وسط اگست تک کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کے ساتھ ساتھ بہترین پیداوار بھی دیتی ہے لہٰذا کاشتکار 15 سے 16 کلوگرام بیج فی ایکڑ بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔

انہوں نے بتایاکہ پنجاب کے آبپاش علاقوں کے علاوہ بارانی علاقوں میں مون سون سیز ن کے بعد وتر حالت میں اس کی کاشت کی جاتی ہے اور وسط نومبر سے دسمبر تک کاشت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے کیونکہ بعد میں اس کے پھول نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار بوائی سے قبل ٹاپسن ایم یا امیڈا کلوپرڈ 2ملی گرام فی کلو گرام بیج کو لگاکر کاشت کریں تاکہ اسے کیڑے مکوڑوں کے حملے سے محفو ظ رکھاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :