گوبھی کے کاشتکار فصل کمزور ہونے پرایک پاؤ یوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحتمند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے،عامر صدیق

بدھ 2 جولائی 2025 16:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظرکاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عامر صدیق نے کہاکہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہو جائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجا سکے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں ایک پاؤ یوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مزید معلومات یارہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :