سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی

بدھ 2 جولائی 2025 16:30

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے ادویات کی فراہمی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔عدالت نے لاوارث لاشوں کابائیومیٹرک نظام پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نافذکرنے کاحکم دے رکھاہے ۔