صحافی برادری مشکلات کا شکار ہے ، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کردار ادا کرے ۔ معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں “پہچان “ اراکین کی گفتگو

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چوہدری بدھ 2 جولائی 2025 16:19

صحافی برادری مشکلات کا شکار ہے ، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء) معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کی وطن واپسی پر ان کے اعزاز میں الامین اکیڈمی کے سربراہ پیر ضیاء الحق نقشبندی نے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ عشائیہ میں صحافیوں ، ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے اراکین شاہد نذیر چودھری ، اشرف سہیل ، عامر خاکوانی ، عرفان اطہر ، خالد ارشاد صوفی ، فرخ شہباز وڑائچ شریک ہوئے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے “پہچان” اراکین کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایک کے بعد ایک اخبار بند ہو رہا ہے جس سے سینکڑوں صحافی بےروزگار ہوگئے ہیں۔ 
اراکین کا کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں اور پریس کلب کو صحافیوں کیلئے جامع پروگرام تشکیل دینا چاہیے تاکہ بے روزگار ہونے والے صحافی دوبارہ برسر روزگار ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی تربیت دینی چاہیے تاکہ وہ موجود دور کے میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتیوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔ “پہچان” اراکین کا کہنا تھا کہ اب صحافت کی شکل تبدیل ہوچکی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صحافی برادری بھی صحافت کے نئے اسلوب کو سمجھے اور اختیار کرے ۔ سمجھ لینا چاہیے کہ موجودہ دور میں صحافت کیلئے صرف قلم ہی نہیں کیمرہ کی بھی ضرورت ہے اور کیمرہ کو قلم کی طرح بروئے کار لانا پڑے گا ۔ عشائیہ کے موقع پر معروف صحافی و تجزیہ نگار عامر خاکوانی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ “پہچان” اراکین نے عامر خاکوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :