سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والےگلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:42

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کی  غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے"گلوبل صمود فلوٹیلا"پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے امدادی سامان لے جانے والے رضاکاروں کی سلامتی کےلئے نیک خواہشات اور اسرائیلی فورسز کی زیر حراست رضاکاروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کا امدادی فلوٹیلا پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے ، انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جانے والے کارکنان پر حملہ انتہائی شرمناک ہے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں،امدادی کارکن اور رضا کار صرف خوراک، ادویات اور ضروری سامان لے کر فلسطینی عوام تک پہنچانا چاہتے تھے۔

سپیکر نے کہا کہ غزہ کے عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھنا انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدام ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدو جہد کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہا کیا۔\932