Live Updates

حکومت نے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کرلیا

اب تک نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ گئے،پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا‘ذرائع

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:42

حکومت نے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)حکومت نے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کرلیا،اب تک نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ گئے،صوبوں سے مزید تفصیلات لی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کو سیلاب سے فصلوں، انفراسٹرکچر،لائیو اسٹاک سمیت دیگرنقصانات سے آگاہ کیاگیا، بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ خیبر پختوانخواہہ اور سندھ میں بھی نقصانات ہوئے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب سے ابتدائی مجموعی نقصانات کا تخمینہ 360 ارب روپے تھا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات