ضم اضلاع کے نوجوانوں کی تربیت کے لیے ابوبیہ میں تین روزہ لائف اسکلز سمر کیمپ

بدھ 2 جولائی 2025 18:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون سے ایوبیہ کی خوبصورت وادیوں میں تین روزہ لائف اسکلز سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ بدھ کو منعقدہ کیمپ میں خیبر پختونخوا بالخصوص ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی جنہیں فطرت سے بھرپور ماحول میں اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مہارتوں کو نکھارنے کا نایاب اور قیمتی موقع فراہم کیا گیا۔

یہ سمر کیمپ نوجوان تبدیلی لانے والوں (چینج میکرز) کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا جس میں مختلف اشتراکی سیشنز اور ورکشاپس شامل تھیں۔ کیمپ میں ذہنی صحت و تندرستی، ماحولیاتی شعور، کاروباری صلاحیت اور اختراعی سوچ، پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) سے آگاہی پر خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد نے کیمپ میں نوجوانوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز ضم اضلاع کے نوجوانوں کے لیے ایسے مثبت اور بامقصد اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا تاکہ انہیں قومی ترقی کے دھارے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع میسر آ سکیں۔

شرکاء نے گروہی سرگرمیوں، مکالماتی نشستوں اور عملی مشقوں میں بھرپور حصہ لیا جن کا مقصد نوجوانوں کی خود اعتمادی، سماجی شعور اور مستقبل کی تیاری کو فروغ دینا تھا۔ ماہر ٹرینرز کی رہنمائی اور قدرتی ماحول کی موجودگی نے نوجوانوں کو نہ صرف سیکھنے کا موقع فراہم کیا بلکہ باہمی تعلقات مضبوط بنانے میں بھی مدد دی۔

متعلقہ عنوان :