بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی، حساس ادارے کی کارروائی میں 2 پولیس اہلکار سمیت 5 ڈاکو گرفتار

گرفتار ڈاکووں کا گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے جس میں 5 ڈاکو مفرور ہیں اور اس میں بھی 2 پولیس اہلکار شامل ہیں

جمعرات 3 جولائی 2025 01:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)ویگو میں سوار ڈاکووں نے 30 اپریل کی شب اورنگی ٹاون کے 20 قصابوں کو میر پور خاص مویشیوں کی خریداری کے لیے جاتے ہوئے لوٹا تھا جس کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے۔حساس ادارے نے مویشیوں کے بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ گروہ میں دیگر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مفرور ڈاکووں کی تلاش کا عمل جاری ہی.اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ 30 اپریل کی رات سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی میں سوار ڈاکووں نے اورنگی ٹاون سے تعلق رکھنے والے 20 قصابوں سے 95 لاکھ روپے نقد اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔

تمام افراد بذریعہ ہائی ایس وین مویشیوں کی خریداری کے لیے میر پور خاص جا رہے تھے ، واردات کا مقدمہ نمبر 292 سال 2025 بجرم دفعات 395 اور 397 کے تحت گڈاپ سٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس ادارے ہاتھوں گرفتار 5 ملزمان کی شناخت ندیم ، قیصر ، سفیر ، نور شیر اور عدنان کے نام سے کی گئی جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔جبکہ گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے جس میں 5 ملزمان مفرور ہیں اور ان کی بھی شناخت پولیس فراہم کر دی گئی ان ملزمان میں بھی 2 پولیس اہلکار شامل ہیں تاہم ملزمان کو گڈاپ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :