بیوپاری کے گھر سے 2کروڑ کی چوری کی واردارت کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں معصوم بچے اس کی والدہ بھائیوںسمیت دیگرکے خلاف درج

جمعرات 3 جولائی 2025 01:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)جیکب آباد میں بیوپاری کے گھر سے 2کروڑ کی چوری کی واردارت کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں معصوم بچے اس کی والدہ بھائیوںسمیت 7نامزد اور ایک نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سٹی تھانہ کی حدود میں حبیب چوک پرہندو بیوپاری گلاب ڈوڈیجا کے گھر 2کروڑ کی چوری کی واردات کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر سولنگی کی جانب سے گرفتار 12سالہ سیف اللہ دہرپالی ، اس کی والدہ سعیدہ ، بھابی راحیلہ ، بھائی ظفر اللہ، نصر اللہ ، ربنواز سومر و سمیت ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :