مالی سال 2024-2025 میں حکومت تجارتی خسارے سمیت اہداف حاصل کرنے میں ناکام

مالی سال 2024-2025 میں برآمدات کا حجم 32 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، ہدف 32 ارب 34کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر تھا

جمعرات 3 جولائی 2025 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی حکومت گذشتہ مالی سال2024-2025 میں برآمدات و درآمدات، ٹیکس وصولیوں اور تجارتی خسارے سمیت اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مالی سال 2024-2025 کے جاری کردہ تجارتی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے لیے مقررکردہ برآمدات کا ہدف حاصل نہ کرسکی اسی طرح وفاقی حکومت درآمدات اور تجارتی خسارے کیسالانہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال برآمدات حکومتی ہدف سے کم،درآمدات اور تجارتی خسارہ زیادہ رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024-2025 میں برآمدات کا حجم 32 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ حکومت نے برآمدات کا ہدف 32 ارب 34کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-2025 میں ملکی درآمدات 58 ارب 38کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال درآمدات کا حکومتی ہدف 57 ارب 28کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رکھا گیا تھا اسی طرح تجارتی خسارہ 26 ارب27 کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہا۔

رپورٹ کے مطابق ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر تھا، گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں4.67 فیصد کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدات میں 6.57 فیصدکا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :