Live Updates

سیالکوٹ،کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 3 جولائی 2025 16:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے زراعت آفیسر مرکز کینٹ عمار عبداللہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سرخ مرچ کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول بروقت چنائی مکمل کریں،چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طور پر سرخ ہو چکاہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کریں تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھا ڈھیر کی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چٹائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کے بعد کمزور اور بیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کر دیں نیز مرچوں کو بارش یا آندھی سے بچانےکے لیے بھی ضروری اقدامات کریں تاکہ بہتر پیداوار کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی منافع حاصل ہوسکے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :