اوستہ محمد ،منی غیر قانونی پیٹرول پمپس کو بند کیا جائے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی،میر مظفرخان جمالی

جمعرات 3 جولائی 2025 18:20

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)اوستہ محمد منی غیر قانونی پیٹرول پمپس کو بند کیا جائے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مئیر میر مظفر خان جمالی کی منی پٹرول پمپ مالکان کو سخت وارننگ تفصیلات کے مطابق مئیر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر بھر میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ منی پٹرول پمپس نہ صرف قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ بیچ شہر میں انسانی جانوں اور املاک کے لیے خطرناک دھماکوں اور آتشزدگی جیسے حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔میر مظفر خان جمالی نے مالکان کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان غیر قانونی پمپس کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو میونسپل انتظامیہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی شہر کا امن و امان خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔میر۔مظفر خان جمالی نے منی پیٹرول پمپس کو سختی سے تاکید کی اپنے غیر قانونی پیٹرول پمپس فوری بند کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :