سعودی ترقیاتی فنڈ کا تاجکستان میں 30 ملین ڈالر کا ترقیاتی معاہدہ

جمعہ 4 جولائی 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سعودی ترقیاتی فنڈ اور جمہوریہ تاجکستان کے مابین 30 ملین امریکی ڈالر مالیت کے ترقیاتی قرض کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ترقیاتی معاہدے کے تحت تاجکستان کے شہر ’کولیاب‘ میں رنگ روڈ کی تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

معاہدے پر سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد جبکہ تاجک وزیر خزانہ قہرزواد فایز نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر تاجکستان میں متعین سعودی سفیر ولید الرشیدان بھی موجود تھے۔معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا تسلسل ہے۔ ترقیاتی منصوبے کے تحت جدید سہولیات سے آراستہ رنگ روڈ تعمیر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :