وفاقی وزیرداخلہ کا کراچی میں عمارت گرنے سے انسانی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار

جمعہ 4 جولائی 2025 16:53

وفاقی وزیرداخلہ  کا کراچی میں عمارت گرنے سے   انسانی جانوں کےضیاع پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں عمارت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملبے تلے دبے لوگوں کی جانیں عزیز ہیں اور ان کی سلامتی اور زندگی کے لئے دعا گو ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو باحفاظت ریسکیو کرنے کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں عمارت گرنے کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس ہے، تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔