آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں ‘ احسن اقبال

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:02

آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آوازانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے ہفتوں کے دوران ہم نے جائز عوامی تحفظات کی وجہ سے ایک مشکل صورتحال دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقامی اور قومی قیادت کی دانشمندی اور بات چیت کا جذبہ تھا جس نے ہمیں اس صورتحال کو پرامن طریقے سے کسی تشدد کے بغیر اور باہمی احترام کے ساتھ حل کرنے کے قابل بنایا۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام، پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے شہریوں کی آواز اٹھائی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا۔