اگیتی مولی کی کاشت جولائی تا اگست مکمل کرلیں،محکمہ زراعت سمبڑیال

جمعہ 4 جولائی 2025 17:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) محکمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ اگیتی مولی کی کاشت جولائی تا اگست مکمل کرلیں۔ان خیالات کا اظہار سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی نے جمعہ کو کسانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اگیتی مولی کی کاشت کیلئے ایک تا ڈیڑھ کلو گرام بیج فی ایکڑ ڈالیں ، کھیلیوں کا فاصلہ 2 فٹ اور بیج کا فاصلہ2 سے 3 انچ تک رکھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مولی کی کاشت سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ڈیڑھ سے 2 بوری یوریا ،ایک سے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری بوٹاشیم سلفیٹ کی کھاد ڈالیں۔