کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی شیخوپورہ آمد ، قدیمی جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ

جمعہ 4 جولائی 2025 21:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی شیخوپورہ آمد ،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر ضلعی افسران بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انتظامات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی امام بارگاہ شرقپور شریف کا دورہ کیا ، منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقاتیں کی اور بہترین اور فول پروف انتظامات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

کمشنر زید بن مقصود نے قدیمی جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ فول پروف سیکورٹی ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ضلع میں امن کمیٹی کے تعاون سے محرم الحرام میں اخوت بھائی چارہ کی فضا کو بھی ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ، مجالس کے مقامات اور جلوسوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتطامات ہونے چاہیے ۔